دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کررہے ہیں،سہیل آفریدی

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی اور جدید اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے۔

پولیس لائنز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر بند کمروں میں کیے گئے فیصلے مسلط کیے جاتے رہے جس سے صوبے کو نقصان اٹھانا پڑا،صوبے کی قربانیوں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جس کی وہ مستحق تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریب میں فراہم کی گئی اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی پر ان کے خلاف منفی مہم چلائی گئی اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ یہ ٹیکنالوجی دہشتگردوں تک پہنچ گئی، جو سراسر غلط ہے۔

 محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور صوبائی و وفاقی حکومت کے درمیان پائے جانے والے عدم اطمینان سے سب آگاہ ہیں۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ صوبے کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف ایک جامع اور طویل المدتی پالیسی تشکیل دے۔ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے واقعات کی بھی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں

Back to top button