سہیل آفریدی کے دل میں نا اہلی کا ڈر بیٹھ گیا

پشاور(جانو ڈاٹ پی کے)سہیل آفریدی کے دل میں نا اہلی کا ڈر بیٹھ گیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مینگورہ میں پی ٹی آئی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاخیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں کے ساتھ جرگہ کریں گے اور جو بھی بات ہوگی ثبوت کے ساتھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اس لیے مجھے نااہل کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔



