عوام عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرونگا،سہیل آفریدی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم عوام کوساتھ لےکرچلیں گےکسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹریٹ مومنٹ شروع کردی ہے آج اس کی تیاری کر رہے ہے۔

ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل افریدی نے کہا کہ ہری پور کی عوام بانی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں لیکن ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیاہے، ہم قانون کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں کھڑے تھے اور آگے بھی  عوام اور بانی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسٹریٹ مومونٹ کی تیاری عروج پر ہے، میں ہری پورمیں آپ کا ٹیسٹ لے رہا ہوں،  کیا آپ اگلی کال کے لیے تیار ہیں، بانی کےلیے مرنے کے لیے تیارہیں آزادی کےلیے تیار رہیں۔

سہیل آفریدی نے ہری پور وویمن اینڈ چلڈرن ہاسپٹل کے لیےمزید فنڈ جاری کیےاورکہا کہ ان شاء اللہ صوبہ میں بھی مزیدترقی ہوتی رہے گی لیکن ان شاء اللہ ہمارے لیے سب سے پہلے بانی پی ٹی ائی ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ریلی کی قیادت کے لیے ہری پور پہنچ تھے جہاں جی ٹی روڈ صدیق اکبرچوک میں کارکنوں سے مختصرخطاب کےبعد ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوگئے۔

اس موقع پرحطار انٹرچینج پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کا شاندار استقبال بھی کیا گیا، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، صوبائی صدر جنید اکبر،سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی  اور دیگر پارٹی قائدین بھی ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Back to top button