جیل سے واضح پیغام آزادی یا موت آگیا، اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے،سہیل آفریدی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل سے آزادی یا موت کا واضح پیغام آچکا ہے جس کے بعد غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب، اپوزیشن لیڈر،سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پنجاب میں بداخلاق اور بد تہذیب حکومت قائم ہے ، چکری سے لاہور تک پولیس نے بدتمیزی کی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسٹاف سے یہ توقع نہیں تھی جسیا انہوں نے سلوک کیا، ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمیں عزت و احترام ملتی ہے اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ نادان دوست عمران خان سیکیورٹی رسک کہتے ہیں لیکن عمران خان ہی قومی سلامتی و استحکام کی علامت ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ  پاکستان کا قرضہ 44 ہزار تھا آج یہ 80 ہزار ارب روپے پر پہنچ گیا ہے، نوجوان ملک سے باہر جارہا ہے اور ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button