رحیم یارخان: گنے کے نرخ نہ بڑھنے پر کاشتکاروں نے فصل کو آگ لگا دی

رحیم یارخان (جانوڈاٹ پی کے)رحیم یارخان میں کاشتکاروں نے گنے کے نرخوں میں اضافہ نہ ہونے پر فصل کو آگ لگا دی۔
کاشتکاروں کی جانب سے گنے کو آگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ڈیزل اور کھاد مہنگی ہونے پراخرجات پورےنہیں ہو رہے۔
کسانوں نے مطالبہ کیا کہ گنےکی فی من قیمت 600 روپےکردی جائے۔



