عجب کرپشن کی غضب کہانی!کرشنگ سیز میں بھی چینی درآمد کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نےنومبر میں مزید 76ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے5ماہ میں مجموعی طور پر 3لاکھ8ہزار142ٹن چینی درآمد کی گئی،نومبر میں12ارب6کروڑ 60لاکھ روپےکی76ہزار 752ٹن چینی درآمدکی گئی۔جولائی تا نومبر 3 لاکھ 8 ہزار 142 ٹن چینی درآمد کی گئی تھی، 5 ماہ میں مجموعی طور 49 ارب4کروڑ 20 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔وفاقی کابینہ نے 4 جولائی کو 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنےکی منظوری دی تھی۔پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن نےچینی درآمدکرنے کے حکومتی فیصلےکی مخالفت کی تھی، چینی سرکاری سطح پرٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنےکافیصلہ ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پرٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا گیا۔



