کپل شرما کی دولت پہلی بار منظرِ عام پر: 300 کروڑ روپے کیساتھ بالی ووڈ کے امیر ترین فنکاروں میں شامل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کے نامور کامیڈین اور اداکار کپل شرما کی مالی دولت کی تفصیلات پہلی بار منظرِ عام پر آگئیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 300 کروڑ بھارتی روپے لگایا گیا ہے جس کے بعد وہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے امیر ترین فنکاروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما کو والد کی موت کے بعد کم عمری میں ہی گھریلو ذمہ داریاں سنبھالنا پڑیں، ابتدائی دنوں میں انہوں نے ایک پی سی او بوتھ اور ٹیکسٹائل مل میں معمولی ملازمتیں بھی کیں جہاں انہیں بالترتیب 500 اور 900 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی تاہم ان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب انہوں نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتا۔

اس کامیابی نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا اور کامیڈی سرکس اور کامیڈی نائٹس ود کپل جیسے مقبول شوز کے دروازے کھل گئے۔

رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے کیرئیر کو نئی بلندی اس وقت ملی جب انہوں نے نیٹ فلکس کے شو دی گریٹ انڈین کپل شو کی میزبانی شروع کی، جہاں وہ مبینہ طور پر فی قسط 5 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

کپل شرما نے مبینہ طور پر نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو کے تین سیزن سے 200 کروڑ روپے کمائے۔

کپل ٹی وی کے علاوہ فلمی دنیا میں بھی سرگرم ہیں، ممبئی میں مقیم کپل شرما لگژری رہائش گاہوں، قیمتی گاڑیوں کے مالک ہیں اور کینیڈا میں ایک کیفے بھی چلا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button