صوبوں نے سبسڈی میں مالی حصہ ڈالنےکیلئے وفاق کا مطالبہ تسلیم کر لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کے متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا مشن میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،صوبوں نے سبسڈی میں مالی حصہ ڈالنےکیلئے وفاق کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں نے ٹرانسپورٹ شعبے کو سبسڈٰ دینے کے فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا مشترکہ فنانشل پول قائم کر دیا گیا ، وفاق حکومت ایک سو انتیس ارب روپے کے علاوہ بھی رقم فراہم کرے گی۔
صوبے مشترکہ مالی پول میں 40 سے 50 ارب روپے حصہ ڈالیں گے، رقوم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک وزارت آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک کے سپرد کر دیا گیا، وزیراعظم نے صوبوں کو سبسڈی کے مستحقین کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت بھی کر دی،پبلک ٹرانسپورٹ، چھوٹی بڑی گاڑیوں اور مال بردار گاڑی مالکان کو وفاقی حصے سے مدد ملے گی، زراعت،موٹر سائیکل اور رکشہ کے رجسٹرڈ مالکان کے معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔



