’’آنکھ کے بدلے آنکھ‘‘کی ڈیمانڈ،’’عمرانوں‘‘کیساتھ پھر’’ہاتھ‘‘ہوگیا،سٹوڈیو1میں دلچسپ تبصرہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)’’سٹوڈیو1‘‘میں اینکرز نےکاغذی جہازوں کا ذکر چھیڑ دیا۔اینکر پرسن سید عمران شفقت اور امدادسومرو کے درمیان جہاز کے موضوع پر دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ہلکے پھلکے انداز میں جہازکے موضوع کو وائنڈ اپ کردیا۔
’’سٹوڈیو1‘‘میں سید عمران شفقت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہی مؤقف ہے کہ’’عمران خان نو باہر نئی آن دینا‘‘(یعنی عمران خان کو باہر نہیں آنے دینا)۔
نورین نیازی کے آنکھ کے بدلے آنکھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن امداد سومرو نے کہاکہ’’ایسی گفتگو سے تو عمران خان صاحب باہر نہیں نکل سکیں گے‘‘۔
سید عمران شفقت نے آن لائن پین منگواکر گھاٹے کا سودا کرلیا۔کہتے ہیں ’’پین‘‘آن لائن تصویروں میں تو بڑا زبردست دکھائی دیتا تھا لیکن جب ڈلیوری ہوئی تو چھوٹا سا نکلا،کہتے ہیں میرے ساتھ ’’ہاتھ‘‘ہوگیا۔امدادسومرو نے بات کا رخ موڑتے ہوئے کہاکہ کوئی بات نہیں عمران خان بھی یہی کہتے ہیں کہ ہر بار ان کے ساتھ’’ہاتھ‘‘ہو جاتا ہے۔
حالات حاضرہ کی تلخ اور تیکھی خبروں پرہلکا پھلکا انداز،ہنسی مزاح اور چٹکلوں سے بھرپور’’سٹوڈیو1‘ میں سینئر اینکر پرسن سید عمران شفقت اور سینئر اینکر پرسن امدادسومروکا’’وکھرا‘‘انداز سب کو بھا گیا۔




