اساتذہ کے ذہنی ٹارچر کے باعث لاہور یونیورسٹی کے طالب علم نے تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم نے کیمپس کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جس کی فوٹیج بھی سانے آگئی۔

میدیا نیوز کے مطابق یونیورسٹی آف لاہور کے طالب علم محمد اویس کی یونیورسٹی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں طالب علم کو چھلانگ لگاتے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متوفی کے بھائی محمد صحیب سلطان نے کہا کہ اساتذہ کی جانب سے میرے بھائی محمد اویس کو ذہنی ٹارچر کیا جارہا تھا، اساتذہ کی جانب سے پریشر تھا کے میرے بھائی محمد اویس کو حاضری کم ہونے پر امتحان میں نہیں بیٹھنے دیں گے۔

محمد صحیب سلطان نے کہا کہ میرے بھائی اویس نے ٹیچر سے درخواست بھی کی تھی کے میرا سمسٹر  ضائع ہوجائے گا۔

ویڈیو میں یونیورسٹی کی تیسری منزل سے طالب علم محمد اویس کو چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے 174 کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی تھی۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طالب علموں نے کیمپس میں نوجوان طالب علم کی خودکشی پر احتجاج کیا اور اویس کو انصاف دو کے نعرے لگائے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button