تھرپارکر: صحافی کے 3 بھتیجے گرفتار،تھانےمیں وحشیانہ تشدد،2 پر مقدمہ درج اور ایک لاپتہ،والدین کی اعلیٰ حکام سےانصاف کی اپیل

بدین(مرتضیٰ میمن)تھرپارکر کے صحافی رضا ہالو کے تین طالب علم بھتيجوں کو کھوسکی پولیس نے گرفتار کر لیا، تھانے میں اندھیرے میں لٹکاکر وحشیانہ تشدد کیا، مقدمہ درج، جبکہ ایک معصوم بچے کو پولیس نے غائب کردیا ورثاء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق تھرپارکر ضلع کے تعلقہ کلوئی کے رہائشی اور مظلوموں کے ساتھ کام کرنے والے صحافی رضا ہالو کے تین طالب علم بھتیجوں کو کھوسکی پولیس نے کلوئی جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کر لیا جنہیں کھوسکی تھانے لے جا کر وحشیانہ تشدد کے بعد نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے دو طالب علموں کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ ایک طالبِ علم عبدالحفیظ ولد عبدالعزیز کو لاپتہ کردیا ہے طالب علموں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے دل کی بیماری میں مبتلا بچے کو بھی نہیں بخشا انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایک بچے کو لاپتہ کر دیا ہے، ہمیں خدشہ ہے کہ کہیں پولیس اسے تشدد کر کے قتل نہ کر دے
ان کا کہنا ہے کہ پولیس، سرداروں کے دباؤ میں آ کر ہمارے طالب علم بچوں کو دبانے سزا دینے اور اوطاقوں میں حاضری بھرانے کے لیے گرفتار کر رہی ہے جس کے خلاف ہم عدالت جائیں گے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے بےگناہ بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں، انہیں پولیس سے بچایا جائے



