ایران کی پاکستانی پرچم بردار20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت،امن کیجانب اہم قدم ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی  کے)نائب وزیراعظم  اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ  آبنائے ہرمز سے  پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ روزانہ 2 جہاز  آبنائے ہرمز عبور کریں گے۔

اسحاق ڈار نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ووٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ  ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، اس کی تعریف ہونی چاہیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  یہ پیشرفت  خطے میں امن اور  استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ہے، یہ مثبت اعلان امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور  اعتماد سازی ہی آگے بڑھنےکا واحد  راستہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button