ایران نے 2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دیدی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔

شپنگ ذرائع کے مطابق  پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹرجہاز پی الیکی آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے۔ شپنگ ذرائع نے بتایاکہ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔

دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس سے پھنسے تھے، دونوں جہازوں نے کل خلیجی ممالک کے قریب سے ہرمز کا سفر شروع کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز سے پاکستانی جہاز گزر کر آئے ہیں اور ایران نے خصوصی اجازت دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button