امریکی و اسرائیلی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائےہرمز استعمال کرسکیں گے: پاسداران انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اہم بیان جاری کیاگیا جس میں کہا گیا کہ اسرائیلی و امریکی سفیروں کو نکالنے والے ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرسکیں گے۔
جاری کردہ بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان ممالک کو آج سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب نے ایران کے بارے میں ٹرمپ کی باتوں کو بےمعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کےخاتمے کا تعین ہم کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں سلامتی یا تو سب کےلیےہوگی یا پھر کسی کےلیےنہیں۔ ایران پر حملےجاری رہےتو خطے سے ایک لیٹر تیل بھی برآمد ہونے نہیں دیں گے۔
ادھر امریکی صدر نے ری پبلکن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ وقت آنے پر آبنائےہرمز میں امریکی نیوی جہازوں کی حفاظت کرےگی۔
اس سے قبل بھی امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کیساتھ امریکی نیوی جائے گی۔
امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے کہ تو آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی بحری جہاز تعینات کرکے دکھائیں۔



