سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، عارضی معطلی کے بعد کاروبار کا دوبارہ آغاز

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ جلدی ختم کرنے کے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 7 ہزار 461 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 56 ہزار 233 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی تیزی کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1900 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 743 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی 2 فیصد تیزی دیکھی گئی، چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی ایک فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button