پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 پوائنٹس کی کمی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) امریکی صدر کے جنگ جاری رکھنے سے بیان کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 50 ہزار کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6 ہزار 768 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 55 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ میں بھی ایک فیصد سے زائد کمی دیکھنے میں آئی، جو خطے میں غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

دوسری جانب میں چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button