سٹارک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد 30لاکھ روپے کردی گئی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سےبڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کی حد10لاکھ سےبڑھا کر30لاکھ روپے کردی گئی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کار اب ایک سے زائد بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، تاہم ایک بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں انفرادی سرمایہ کاروں کی تعداد5لاکھ42ہزار جبکہ انویسٹر اکاؤنٹس اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تعداد1لاکھ44ہزار ہے، نوجوان سہل اکاؤنٹ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں، اور غیرمجاز غیرملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔

مزید خبریں

Back to top button