پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار،100انڈیکس1لاکھ77ہزار339پوائنٹس تک گر گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا سلسلہ پورے کاروباری دن کے دوران جاری رہا اور آخرکار مارکیٹ بڑی کمی کے ساتھ بند ہوئی۔کاروبار کے آغاز پر2264پوائنٹس کی کمی سے ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 77ہزار339پوائنٹس تک گر گیا۔بعد ازاں1742پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس ایک لاکھ77ہزار861پوائنٹس پر آ گیا جبکہ ایک مرحلے پر 670پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ78ہزار 933پوائنٹس کی سطح بھی دیکھی گئی۔مزید دباؤ کے باعث 1187 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 415 پوائنٹس تک پہنچا۔



