آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کے منتظر

میلبورن(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کے کرکٹر سٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کے منتظر ہیں۔اسٹیو اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا نیو یارک میں اچھا وقت گزرا،نیو یارک کے بعد اب پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا وقت ہے،اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل کے لیے ملتان سلطانز کا حصہ ہیں،پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے شروع ہو گی۔پی ایس ایل کے لیے ٹیمیں کل سے لاہور میں اکٹھا ہونا شروع ہوں گی، ٹیموں کی ٹریننگ 24 مارچ سے لاہور میں شیڈول ہے۔

مزید خبریں

Back to top button