علی پور چٹھہ،اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی میٹنگ، بیمہ پالیسی ہر فرد ہر خاندان کی ضرورت ہے:ریجنل چیف سرفراز احمد

وزیرآباد (نامی نگار)بیمہ پالیسی انسان کے پورے خاندان کو تحفظ فراہم کرتی ہے ریجنل چیف چوہدری سرفراز احمد!!دسمبر آیا خوشیاں لایا جس نے محنت کی اس نے مقام پایا!! تفصلات کے مطابق گزشتہ روز علی پور چٹھہ کے نجی ایشیا میرج حال میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے انشورنس کمپنی کے سیلز منیجر اور سیلز نمائندگان نے شرکت کی تقریب کے چیف گیسٹ ریجنل چیف چوہدری سرفراز احمد نے کہا کہ بیمہ پالیسی ہر فرد ہر خاندان کی ضرورت ہے یہ خاندان کو تحفظ فراہم کرتی ہے دسمبر میں جو بھی بیمہ پالیسی خریدتا ہے اسے پورے سال کا بونس مل جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھیوں اپنے ٹارگٹ سیٹ کر لو جو جتنی محنت کرے گا اتنا ہی مقام پاے گا لہذا محنت کرتے جائیں مقام پاتے جائیں ریجنل چیف چوہدری سرفراز احمد کے علاوہ زونل ہیڈ گوجرانولہ طارق محمود چیمہ سیکٹر ہیڈ علی پور چھٹہ چوہدری عابد حسین گھمن ایریا منیجر ڈاکٹر مختار احمد جنجوعہ ایریا منیجر محمد مالک بٹ ایریا منیجر نسیم اللہ ورک نے خطاب کیا اسکے علاوہ سینئر صحافی ڈاکٹر ناہید احمد جیلانی اسٹیٹ لائف کے سیلز منیجر سیلز نمائندگان نے شرکت کی میٹنگ کے اہتمام پر شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا۔



