اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، بینک اوراسٹاک ایکسچینج بند رہیں گے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کل عام تعطیل کے باعث بند رہے گی۔

تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button