مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج، شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

ماہرین معیشت کا پالیسی ریٹ میں کمی کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مانیٹری حالات کو نرم کرنے کا امکان نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا دباؤ ہے، جو شرح سود کو مناسب حد تک سخت رکھنے پر زور دے رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button