یکم جنوری سے منی چینجرز غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں بائیومیٹرک شناخت کریں گے، سٹیٹ بینک

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی چینجرز کے لیے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ملک بھرکےمنی چینجرز کو جاری سرکلر میں نئی ہدایات سامنے آگئیں
سٹیٹ بینک کے مطابق نئےسال کے آغاز سے بیرونی کرنسی کا کاروبار نئے نظام کے تحت ہو گا، غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت ویریفکیشن نادرا کرے گا، منی چینجرز کو صارف کی بائیومیٹرک کو وزارت داخلہ سے ویری فائی کرنے کے پابند کر دیا گیا،منی چینجرز صارفین کی شناخت کرنے والے ہائی ریزولوشن کیمرے لگائیں گے، منی چینجرز کے کیمرے نادرا کے سسٹم سے لنک ہوں گے۔
ای کیپ کے مطابق صارف کی بائیومیٹرک کا نظام وزارت داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہو گا،سرکلر میں منی چینجرز کو نئے قوانین پر یکم جنوری سے عمل درآمد کی ہدایات کر دی گئیں ہیں۔ جنرل سیکریٹری ای کیپ نے کہا کہ نئی ہدایات کی روشنی میں ہم نے نادرا کو خط لکھ دیا۔



