اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ،مہنگائی کی شرح بڑھنے کا خدشہ

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود 10.5فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں شرح سود کا تعین کیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے شرح سود کے حوالے سے اعلان کیا۔گورنر نے بینکوں کی نقد رقوم جمع کروانے کی شرح میں ایک فیصد کم کرکے 5 فیصد مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اس اجلاس کو معاشی حلقوں میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیوں کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کی جانب سے پالیسی ریٹ کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کی امید کی جا رہی تھی۔گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزے میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 10.5 فیصد کی سطح پر لایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button