پاکستانی مارکیٹ میں مقامی کرنسی قرضوں کے فروغ کا نیا دور

اسٹیٹ بینک اور آئی ایف سی متفق

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا ء بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔بینک دولت پاکستان نے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کیساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانا اور پاکستان میں نجی شعبے کی نمو میں معاونت کرنا ہے۔

آئی ایس ڈی اے معاہدے کے تحت اس شراکت داری سے آئی ایف سی کرنسی کے خطرات کا مؤثرانتظام اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاریاں بڑھا سکے گا، یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ملک بھر میں ملازمتیں پیدا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے گورنرجمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں نجی شعبے کی نمو کو فروغ دینا ملک کی کامیاب اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایف سی کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد نجی شعبے کے لیے قرضوں کے مواقع میں اضافہ ہے۔آئی ایف سی کے نائب صدر اور ٹریژری اورموبلائزیشن کے ٹریژرر جان گینڈولفو نے کہا کہ کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ ترقی پذیر معیشتوں کو لاحق نمایاں خطرات میں سے ہے اور مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا پہلے کے مقابلے میں اب بہت زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ ورلڈ بینک گروپ ایسے قرضوں کے فروغ کو سٹریٹجک ترجیح دیتا ہے اور اس سے پاکستان میں معاشی نمو کو تحریک ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button