تھرپارکر:ایس ایس پی شعیب میمن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس،غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

مٹھی (رپورٹ: میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر محمد شعیب میمن کی سربراہی میں سیکورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کی تلاش اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ کے آغاز پر ایس ایس پی نے تمام اداروں کے نمائندگان کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس کے دوران انٹیلیجنس اداروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی تلاش جاری ہے اور مختلف مراحل میں سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

نمائندگان نے بتایا کہ کسی بھی مشکوک فرد یا غیر قانونی مقیم شخص کی موجودگی کی اطلاع پر فوری طور پر گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ایس پی تھرپارکر نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشکوک افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر کے متعلقہ محکموں سے ویریفائی کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیکیورٹی ادارے کمبنگ اور سرچ آپریشنز جاری رکھیں گے جبکہ بہتر کوآرڈینیشن کے ذریعے سرکاری پالیسیوں پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button