ایس ایس پی بدین کی کیتھولک چرچ آمد،کرسمس کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے، قمر رضا جسکانی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی کیتھولک چرچ بدین آمد، کرسمس کی تقریب میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباددی۔تفصیل کے مطابق ضلع بدین میں بین المذاہب ہم آہنگی، امن و امان کے فروغ اور اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کے احترام کے تسلسل میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے بدین شہر میں قائم کیتھولک چرچ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرسمس کے موقع پر منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس بدین اقلیتی برادری کے جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، تمام چرچز اور مذہبی مقامات پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر گشت، ناکہ بندی اور نگرانی کے مؤثر اقدامات بھی جاری ہیں تاکہ مسیحی برادری بلاخوف و خطر اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی بدین پیر شبیر حیدر، انچارج ڈی آئی بی انسپکٹر محمد خان سومرو اور انچارج ٹاؤن بدین اے ایس آئی ایاز علی انصاری بھی ایس ایس پی بدین کے ہمراہ موجود تھے چرچ انتظامیہ اور مسیحی برادری کے معززین نے ایس ایس پی بدین کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کرسمس کے موقع پر پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کو سراہا آ خر میں ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس بدین امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔



