ایس ایس پی بدین کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا ضلع کی مجموعی امن امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی صدارت میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کانفرنس ہال بدین ضلع کی مجموعی امن امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی شرح، پولیس کی کارکردگی اور آپریشنل اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ایس ایس پی بدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں تیز کی جائیں روپوش، اشتہاری اور عادی مجرمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے، فوری انصاف فراہمی اولین ترجیح ہو گشت کے نظام کو مزید مؤثر، منظم اور وقت کی پابندی کے ساتھ یقینی بنایا جائے تھانہ جات میں لگے کیمرہ سسٹمز، روزانہ ڈائری، اسٹیشن ریکارڈ اور مال مقدمہ کی سخت نگرانی کی جائے غیر قانونی پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی، اوور اسپيڈنگ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی سخت کی جائے تمام اہلکاروں کی پوائنٹ می پر حاضری کو یقینی بنایا جائے تمام سرکاری گاڑیوں، اسلحہ، وردی اور آلات کی باقاعدہ ہفتہ وار انسپکشن لازمی قرار دی گئی بہتر کارکردگی پر افسران کو شاباشی جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر تنبیہ اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے سرکاری ریکارڈ، اسلحہ خانہ اور گاڑیوں کی وقتاً فوقتاً صفائی و چیکنگ کا باقاعدہ عمل جاری رکھا جائے اہلکاروں کی یونیفارم ڈسپلن اور فورس کے وقار پر خصوصی توجہ دی جائے انہونے کہا کہ آنے والی پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ حفاظتی انتظامات سخت بنائے جائیں اور پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے اجلاس میں تمام ایس ڈی پی اوز ڈی ایس پی (یوٹی) شفق انور، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے بدین، آر آئی پولیس لائین بدین، انچارج ٹریفک پولیس، ہیڈ محرر اور دیگر دفتری عملے نے شرکت کی

مزید خبریں

Back to top button