سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے ٹی20 ورلڈ کپ کی مایوس کن کارکردگی کے بعد استعفیٰ دے دیا

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کے ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد  مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف کھیلا گیا میچ ان کا آخری میچ ثابت ہوا۔ جے سوریا نے جولائی 2024 میں عبوری طور پر کوچنگ کا آغاز کیا تھا، اور ان کی قیادت میں سری لنکا نے 27 سال بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

مزید برآں اوول میں انگلینڈ کے خلاف ٹیم نے ٹیسٹ میچ جیت کر ایک دہائی بعد انگلینڈ میں پہلی فتح سمیٹی، ان شاندار نتائج کی بنیاد پر یکم اکتوبر 2024 کو جے سوریا کو دو سالہ معاہدہ دیا گیا، جس کے بعد ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ بھی کیا۔

رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا نے ابتدائی تین میچ جیت کر سپر 8 میں جگہ بنائی، لیکن سپر 8 کے پہلے دو میچز میں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

مزید خبریں

Back to top button