پاکستانی فضائیہ نے ایرانی وفد کی حفاظت کے لیے ہرمز اور بندرعباس کے اوپر ایئر سکواڈرن تعینات کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ایئر فورس نے ایرانی وفد کی محفوظ آمد و روانگی کیلئے ہرمز اوربحیرہ فارس کے اوپر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر 1دیا ہے۔پاکستانی لڑاکا طیارے اور AWACSطیاروں کی مدد سے ایک "پروٹیکٹو شیلڈ” قائم کی گئی ہے تاکہ ایرانی وفد کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے،خاص طور پر اسرائیل کی کسی ممکنہ مداخلت کے خطرے کے پیش نظر۔
Pakistani fighter jets spotted to escort the Iranian delegation to Pakistan safely https://t.co/YJnPzvuRsx pic.twitter.com/igCsPbSqnJ
— Pehn Di Siri (@PehnDiSiri) April 9, 2026
اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد، جس کی قیادت ممکنہ طور پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کریں گے، آج رات اسلام آباد پہنچنے والا ہے جہاں وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کریں گے۔ پاکستانی فضائیہ کی یہ کارروائی خطے میں سفارتی تعلقات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان اعتماد کو بھی مضبوط کرنے کا عکاس ہے۔
پاکستان کی جانب سے یہ اقدام عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور پیشہ ورانہ کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے ہمسایہ ممالک کی حفاظت کے لیے تیار ہے بلکہ بین الاقوامی سفارتی مشنز کی کامیابی کے لیے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔
Just IN: Pakistani fighter jets spotted over Bandar Abbas, Iran, to escort the Iranian delegation to Pakistan safely.
— Pakistan Air Force has established a "protective shield” across Iran and Persian Gulf supported by fighter jets & AWACS to protect Iranian delegation from any…
— South Asia Index (@SouthAsiaIndex) April 9, 2026



