حیدر میموریل کڈز پیراڈائز ساروکی چیمہ میں اسپورٹس گالا، طلبہ کے روایتی و جدید کھیلوں میں شاندار مقابلے

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)حیدر میموریل کڈز پیراڈائز ساروکی چیمہ میں  سالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات  کا انعقاد اسپورٹس گالا میں پلے گروپ سے جماعت پنجم تک کے طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں اور ٹیبلوز میں شرکت کی۔ مقابلوں میں پنجاب کے روایتی کھیل باڈی،کبڈی اور کرکٹ، فراگ ریس، اسپون ریس، 25، 50 اور 100 میٹر دوڑ شامل تھیں، اسپورٹس گالا میں پی ٹی شو کا خصوصی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جسے شرکاء  نے خوب سراہا۔اسپورٹس گالا کا آغاز اوپننگ سرمنی سے کیا گیااس موقع پر اہل علاقہ و طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے شریک ہوئی اسپورٹس گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوے مہمان خصوصی ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے  دی حیدر اسکولز کی اس صحت مند اور مثبت سرگرمی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے۔تقریب میں شریک مہمانان صابر حسین بٹ،  جمشید احمد چٹھہ، شہزاد چوہدری،  بلال وزیر، محمد دلشاد رانا،  عبدالغفار،  قیصر انور بٹ،  راحیل باٹھ، آفتاب صادق چیمہ، محمد فیصل نہرو، زاہد نوید، عبدالصمد،  محمد فاروق مرزا، محمد ارشد بھٹی،  اختر علی خان، محمد شہباز چیمہ، محمد فیاض،  سجاد مدنی،  منور حسین،  حاجی مشتاق احمد وڑائچ،  فہد وڑائچ اور  حاجی سعید زرگر نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں انعامات تقسیم کیے تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ نے مہمانوں، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی تعلیمی و صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button