وزیرآباد: درگاہ بابا سائیں محمد نذیر کے سالانہ عرس کی محفل، زائرین میں روحانی تعلیم و لنگر تقسیم

وزیر آباد (نامہ نگار) بزرگان دین کی درگاہوں سے نور ایمانی کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔ دجالی فتنوں سے بچنے کے لئے روحانی نسبت لازمی امر ہے۔ برصغیر میں اسلام کی ترویج اولیاء کرام کی دعوت و تربیت کا ثمر ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے درگاہ بابا سائیں محمد نذیر کے سالانہ عرس مبارک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس کی صدارت دربار کے متولی صاحبزادہ قمر ارشد نے کی۔ جبکہ میاں محمد سلیم مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں معروف خوانوں نے بارگاہ نبوی میں ھدیہ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں زائرین اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔



