گوادر میں سپنر ڈولفن کی اٹھکیلیوں نے سب کو حیران کردیا

گوادر(جانو ڈاٹ پی کے)گوادر میں سپنر ڈولفن کی ایٹھکیلیوں نے سب کو حیران کردیا۔گوادر کے مغربی ساحل پر سپنر ڈولفن نے دیدار کراکر سب کو حیران کردیا۔سپنر ڈولفن کے ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔گوادرکےپدی زرساحل کے قریب سپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔
سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360ڈگری گھومنے والی چھلانگوں اور ایکروبیٹک حرکات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ڈولفن کا ساحل کے قریب آنا صحت مند سمندری ماحول کی علامت ہے، کیونکہ یہ آلودگی اور زیادہ ماہی گیری کے باعث جلد متاثر ہوتی ہیں۔ مکران کوسٹ کو وہیل، ڈولفن اور دیگر بحری حیات کی اہم رہائش گاہ قرار دیتے ہوئے ماہرین نے حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار دیے ہیں۔



