ڈہرکی میں ماڑی انرجیزکمپنی کی جانب سے خصوصی بچوں میں عید گفٹ پیکس تقسیم

ڈہرکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ)ڈہرکی میں قائم نجی کمپنی ماڑی انرجیز کمپنی کی جانب سے عید کی خوشیوں کے موقع پر نورِ سحر اسپیشل ایجوکیشن اسکول کے خصوصی بچوں میں عید کے گفٹ پیکس تقسیم کیے گئے  ماڑی انرجیز کمپنی نے اپنی عید خوشیاں بانٹنے کی مہم کے تحت خصوصی بچوں کے لیے گڈی پیکس (Goodie Packs) تقسیم کیے، اس اقدام کا مقصد ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا اور عید کی خوشیوں میں انہیں برابر کا شریک بنانا تھا، تقریب کے دوران بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات معاشرے میں محبت، ہمدردی اور شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ سرگرمی کمپنی کی سماجی ذمہ داری (CSR) کے تحت منعقد کی گئی، جسے والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھی سراہا گیا، اس موقع پر والدین کا کہنا تھا مقامی کمپنی کے تعاون سے ہمارے بچے بھی اچھی تعلیم اور موقع پر انکو اس طرح یاد کرکے ہماری مشکلات کو بھی آسان بنا رہے ہیں جس کے لیے ہم انکے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں

مزید خبریں

Back to top button