صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کا تنازع ختم، حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس کے اجرا کا تنازع ختم ہوگیا۔ حکومت نے آرڈیننس واپس لے لیا۔

اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس سے متعلق معاملے پر پیشرفت سامنے آگئی ہے۔وزارت قانون نے آرڈیننس واپس لینے کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے آرڈیننس کی واپسی کے لیے وزیراعظم کی سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد متنازع آرڈیننس باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا۔ حکومت نے گزشتہ روز صدر مملکت کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا پر اٹھنے والے اعتراضات کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button