سپین کا شدید احتجاج،اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

میڈرڈ(جانوڈاٹ پی کے)سپین نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیر خارجہ کی سفارش اور کابینہ اجلاس میں مشترکہ فیصلے کے نتیجے میں اسرائیل میں تعینات سفیر آنا ماریا سالومون پیریز کی تقرری ختم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اس فیصلے کے بعد اسرائیل میں اسپین کے سفارت خانے کی سربراہی عارضی طور پر ناظم الامور کریں گے۔
سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی ایران پر فوجی کارروائیوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک اس جنگ کی حمایت نہیں کرتا۔



