سپین میں امریکا کو مطلوب وینزویلین گینگ کے کارندے پکڑے گئے

سپین(جانوڈاٹ پی کے)سپین میں امریکا کو مطلوب وینزویلا کے منشیات فروش گینگ کے کارندے گرفتار کر لیے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق سپین کی پولیس نے 5 شہروں میں کارروائیاں کر کے 13 مشتبہ افراد دھر لیے ہیں ان گرفتار افراد وینزویلا کے خطرناک گینگ ’’ٹرین دےاراگوا‘‘ کے مبینہ ارکان قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرین دے اراگوا کو امریکا نے رواں سال عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

سپینش پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں بارسلونا، میڈرڈ، جیرونا، لاکورونا اور ویلینسیا میں کی گئیں جہاں گینگ اسپین میں اپنے نیٹ ورک پھیلانےکی کوشش میں تھے۔

امریکا نے وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کیلئے 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے وینزویلا میں مبینہ ڈرگ نیٹ ورکس کے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا نے وینزویلا میں 3بڑے عسکری آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے جس میں فضائی حملوں، اسپیشل فورسز کے آپریشن اور آئل فیلڈز پر قبضے کی تجاویز ہیں۔

ٹرمپ مادورو حکومت گرانے کیلئے سیلز ٹیم 6 کا امکان دیکھ رہے ہیں۔

امریکی حکومت وینزویلا کے صدر مادورو کو منشیات فروش گروہ کا سربراہ قرار دیتی ہے اور ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیوں کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button