برطانیہ نے خلا میں دنیا کی پہلی فیکٹری قائم کر دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے خلا میں باقاعدہ فیکٹری قائم کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارڈف کی کمپنی اسپیس فورج نے مائیکروویو اوون کے سائز کی منی فیکٹری کامیابی سے زمین کے مدار میں بھیج دی ہے، جہاں اس کی بھٹی کو ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک فعال کر کے تجربہ مکمل کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس خلائی فیکٹری میں آئندہ مرحلے پر سیمی کنڈکٹرز کے لیے خصوصی مواد تیار کیا جائے گا جو زمین پر الیکٹرانکس، فائیو جی، الیکٹرک گاڑیوں اور جدید طیاروں میں استعمال ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خلا کا بے وزن اور ویکیوم ماحول انتہائی خالص اور اعلیٰ معیار کے سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے نہایت موزوں ہے۔

اسپیس فورج کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق خلا میں تیار کردہ سیمی کنڈکٹرز زمین پر بننے والوں کے مقابلے میں چار ہزار گنا زیادہ خالص ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button