جنوبی کوریا کا کم آمدنی والے طبقے اور کاروباری شعبے کیلئے 17.3 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان

 جنوبی کوریا(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی کوریا نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے اثرات سے متاثرہ صارفین اور کاروباری شعبے کی مدد کے لیے 17.3 ارب ڈالر کا اضافی بجٹ تجویز کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت کے لیے مہنگائی کے خطرات بڑھا دیے ہیں۔

جنوبی کوریا دنیا کا چوتھا بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے جس کی تقریباً 70 فیصد درآمدات مشرق وسطیٰ سے آتی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کے مطابق 26.2 کھرب وون (17.3 ارب ڈالر) کے اس بجٹ میں 10.1 کھرب وون تیل کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 2.8 کھرب وون کم آمدنی والے افراد اور نوجوانوں کی مدد کے لیے اور 2.6 کھرب وون مشرق وسطیٰ کے تنازع سے متاثرہ کمپنیوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

اہم اقدامات کے تحت حکومت 5 کھرب وون آئل ریفائنریز کو ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے خرچ کرے گی۔

اس کے علاوہ 4.8 کھرب وون صارفین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت آمدنی اور علاقے کے لحاظ سے فی فرد65 ڈالر سے400 ڈالر تک کے واؤچرز دیے جائیں گے جبکہ ملک کے سب سے زیادہ آمدنی والے 30 فیصد افراد اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے

مزید خبریں

Back to top button