جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو9وکٹوں سے شکست دیدی
جنوبی افریقہ نے177رنز کا ہدف باآسانی17ویں اوور میں حاصل کرلیا

احمد آباد(جانوڈاٹ پی کے)ٹی20ورلڈ کپ سپر8مرحلے کے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی9وکٹوں سے شکست دیدی۔احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 177 رنز کا ہدف باآسانی 17ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان ایڈن مارکرم 46 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، دوسرے اینڈ سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے ان کا خوب ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیل کر 8 وکٹوں پر 176 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔رماریو شیفرڈ نے نویں نمبر پر نصف سنچری اسکور کی جو رائیگاں گئی، جیسن ہولڈر نے 49 اور برینڈن کنگ نے 21 رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی ان گیدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کاگیسو ربادا اور کوربن بوش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



