ہمالیائی گلابی نمک کا کمال —پاکستانی صابن نےدنیا میں دھوم مچا دی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کی خوبصورت وادیوں اور پہاڑوں سے نکلنے والا ’’ہمالیائی گلابی نمک‘‘ اب صرف کھانے یا سجاوٹ تک محدود نہیں رہا — بلکہ اس نے خوبصورتی کی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ حال ہی میں پاکستانی کمپنی "Pure Essence Naturals” کے تیار کردہ ہمالیائی نمک سے بنے صابن نے یورپین آرگینک بیوٹی ایوارڈ 2025 اپنے نام کر لیا۔
یہ صابن قدرتی اجزاء پر مشتمل ہے، جس میں ہمالیائی نمک کے ساتھ شہد، ناریل کا تیل، ایلوویرا اور گلاب کا عرق شامل کیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ قدرتی معدنیات سے جلد کو تازگی، نرمی اور قدرتی چمک فراہم کرتا ہے۔
اس صابن نے ’’قدرتی اجزاء، ماحول دوست پیکیجنگ اور مقامی وسائل کے مؤثر استعمال‘‘ کے معیار پر سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستانی بیوٹی انڈسٹری کیلئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
ہمالیائی نمک پاکستان کی پہچان ہے، ہم نے اسے خوبصورتی کے پیغام کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔یہ کامیابی مقامی صنعت کاروں کے لیے امید کی نئی کرن ہے کہ اگر معیار، جدت اور قدرتی وسائل کو ملایا جائے تو پاکستان عالمی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے۔



