تھرپارکر میں سود خوروں کا راج، ڈیپلو میں بیوہ کا اپنے بیٹے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)ڈیپلو تعلقہ کے گاؤں کھوروڑو کے رہائشی امولک بھیل اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کلب ڈیپلو پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجبوری کے باعث انہوں نے مٹھی میں کیلاش کھتری، وکرم کھتری اور جے دیو کھتری کے پاس اپنے زیورات گروی رکھ کر کچھ رقم سود پر حاصل کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غربت کے باعث وہ رقم قسطوں میں ادا کرتے رہے اور اب مکمل رقم ادا کر چکے ہیں، لیکن مذکورہ افراد زیورات واپس نہیں کر رہے۔
متاثرہ شخص نے حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب لوگ ہیں، اور اگر ان کے زیورات واپس نہ کیے گئے تو وہ کوئی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری کیلاش کھتری اور وکرم کھتری پر عائد ہوگی۔



