سونم کپور کا پاؤں ایک بار پھر بھاری ہوگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نےایک شاندار فوٹو شوٹ میں اپنے دوسرے حمل کی تصدیق کر دی۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی زندگی کے اس نئے باب کا جشن مناتے ہوئے ایک دلکش کیپشن کیساتھ تصاویر شیئر کیں۔سونم کپور نے اپنےدوسرے حمل کی تصدیق کرتے ہوئے ایک خوبصورت تصاویر شیئر کیں،جس میں انہوں نے پنک کلرکا ڈریس زیب تن کر رکھا ہے۔

اس سے قبل سونم نے اپنے والد انیل کپور کے گھر فوٹوگرافروں کو پوز دیے بغیر شرکت کی، جس سے ان کے حمل کے بارے میں تجسس پیدا ہوا۔سونم کپور اور آنند آہوجا نے مئی2018میں ممبئی میں شادی کی،انکے ہاں اگست 2022 پہلے بیٹے وایو کا کی پیدائش ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button