’’نیچروپیتھی‘‘ نے کینسر سے صحت یابی میں مدد دی، سونالی بیندرے کا انکشاف

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے انکشاف کیا ہے کہ ’نیچروپیتھی‘ نے کینسر سے صحت یاب ہونے میں کردار ادا کیا۔

90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب انہوں نے کینسر سے صحت یاب ہونے کے لیے نیچروپیتھی سے متعلق بات کی تاہم اب اداکارہ نے اپنے بیان کا دفاع کیا ہے۔

اداکارہ 2018 میں اسٹیج 4 میٹاسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہوئی تھیں اور 2021 انہوں نے موذی مرض کو شکست دی۔

سونالی بیندرے نے حالیہ بیان میں کہا کہ کبھی بھی خود کو ماہر کے طور پر نہیں رکھا، میں نے کبھی ڈاکٹر ہونے کا دعویٰ نہیں کیا لیکن میں کینسر سے بچ جانے والی شخصیت ہوں، وہ شخص جو درد، خوف اور اس بیماری سے پیدا ہونے والی تعمیر نو سے گزری ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا وہ میرا تجربہ اور میری تعلیم ہے جیسا کہ میں نے بارہا کہا کہ کوئی بھی دو کینسر ایک جیسے نہیں ہوتے اور کوئی بھی علاج کا راستہ ایک جیسا نہیں ہوتا اور میرے کیس میں مجھے نیچروپیتھی سے مدد ملی۔

سونالی بیندرے نے کہا کہ میری بات سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہمہیں ایک دوسرے کو صرف اس لیے مسترد کرنے سے گریز کرنا چاہیے کہ ہم مختلف نظر کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، ہر فرد کو اس بات کا انتخاب کرنا چاہیے جو ان کے لیے صحیح، محفوظ اور بااختیار ہو، میں ہمیشہ اپنے تجربے کو ایمانداری سے شیئر کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے صحت یابی کے لیے نیچروپیتھ پر تحقیق کی، اس پر عمل کیا اور آج تک اس کی پیروی کرتی رہی ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button