کراچی میں پاک فوج کے حق میں ریلی، نوجوانوں کے افغان احسان فراموش کے نعرے

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں پاک فوج کے حق میں رات گئے ریلی نکالی گئی، ریلی مٰں نوجوانوں نے افغان احسان فراموش کے نعرے لگائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستانی سرحد پر بلااشتعال حملے کیے ہیں، جواب میں پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کر دیا ہے۔

ایسے میں کراچی کے نوجوان بھی پیچھے نہیں رہے انھوں نے حملے کی خبر آنے کے فوراً بعد کراچی میں پاک افوج کے حق میں ریلی نکالی ہے۔

کراچی کے نوجوانوں نے شہرکے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی اور افغان احسان فراموش کے نعرے لگائے، ریلی کے شرکا نے پاکستان افواج کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بھی کہا ہے کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے، پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتغال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے، ہردشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button