عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لہٰذا انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے، سہیل احمد

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہےکہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لہٰذا وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے۔

حال ہی میں ایک شو کے دوران سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان ہیرو ہیں، اس بات سے کون مکر سکتا ہے؟ ن لیگ کے قائد ہوں یا بے شک پیپلز پارٹی کے قائد ہوں، اس بات سے کون اختلاف کرسکتا ہے کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہیرو تو ہیرو رہتا ہے اور اب وہ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔

سہیل احمد نے کہا مجھے وہ (عمران خان) بڑا پیارا لگتا تھا لیکن میں اسے سیاسی ہیرو نہیں سمجھتا، میں صرف سیاست کی وجہ سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔

سینئر اداکار کا مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس پر صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button