چار سال سے فنڈز نہیں ملے، بلدیاتی نمائندوں نے سہیل آفریدی کا قافلہ روک لیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)حویلیاں کے قریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلےکوبلدیاتی نمائندوں نے روک لیا۔
تحصیل کونسل حویلیاں کےچیئرمین عزیرشیرخان کی قیادت میں فنڈز نہ ملنےپراحتجاج کیا گیا۔
وزیراعلیٰ اسٹریٹ موومنٹ کےسلسلےمیں ہری پور سے مانسہرہ جا رہےتھے کہ ان کے قافلےکوبلدیاتی نمائندوں نے روک لیا اور چار سال سےبلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔
وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نےقافلے کو راستہ دےدیا۔



