وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی و سندھ تیار رہے۔



