مٹیاری: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت سوشل سیکٹر اور مقامی مسائل پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اجلاس میں تمام مدارس اور طلبہ کی نادرا رجسٹریشن لازمی قرار

مٹیاری (رپورٹ:امجد راجپوت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی زیرِ صدارت سوشل سیکٹر سے متعلق امور کے جائزے اور باہمی ہم آہنگی کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی مٹیاری راؤ عارف اسلم سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن، میونسپل اور مقامی اداروں کے نمائندگان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینا تھا جو سوشل سیکٹر سے متعلق مسائل کی نشاندہی کر کے مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے ہدایت کی کہ سوشل سیکٹر سے متعلق منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ عوامی فلاحی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ سطح پر مؤثر نگرانی کے ذریعے عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی اجلاس میں تمام مدارس اور طلبہ کی نادرا رجسٹریشن لازمی قرار

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کے اجلاس کی بھی صدارت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں موجود تمام مدارس، مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کی نادرا میں رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے لیے تمام متعلقہ محکمے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔اجلاس میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button