سعودی عرب کے صحرا نے’’سفیدچادر‘‘اوڑھ لی

Snowfall in #Trojena mountains in #Neom…
pic.twitter.com/RGTEZ8st1r— Saudi-Expatriates.com (@saudiexpat) December 18, 2025
تبوک(انٹر نیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے تبوک ریجن کے اللوز پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے منظر ہی تبدیل کردیا۔سعودی عرب کے شمال مغربی صوبے تبوک میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری ہوئی، صوبۂ تبوک کی پہاڑی جبل لوز اور قریبی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔شدید برفباری سے تبوک کے پہاڑی علاقوں کا منظر انتہائی دل کش ہو گیا ہے، لوگ برف باری پر اسکیٹنک کرتے رہے، حائل الجوف القصیم اور ریاض میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔سعودی محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید برف باری کا امکان ہے۔



